سکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب سے ہزاروں غیر ملکیوں کی بے دخلی کا امکان

ریاض(اے پی اے)سعودی عرب میں سکیورٹی انتظامات کے باعث ہزاروں غیر ملکیوں کی بے دخلی کا خطرہ ہے۔ سعودی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کے تحت سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا تھا۔ اب غیرملکیوں کی دستاویزات میں درستگی کی مدت میں 2 ماہ توسیع کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت غیرملکی اپنی قانونی حیثیت کی تصدیق یکم مارچ 2014 تک کرا سکتے ہیں۔ سعودی حکو مت کے اس اقدام کے باعث سعودی عرب سے ہزاروں غیر ملکیوں کی بے دخلی کا خطرہ ہے۔
بے دخلی کا امکان