ترک عدالت کا عسکریت پسندوں سے رابطوں کے الزام میں قےد ارکان پارلیمنٹ کو رہا کرنے کا حکم

انقرہ (اے پی پی) ترکی کی ایک عدالت نے عسکریت پسندوں سے رابطوں کے الزام میں جیل بھیجے جانے والے دو ارکان پارلیمنٹ کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق ان ارکان پارلیمنٹ کو آج سے چار سال قبل عسکریت پسندوں سے رابطوں کے الزام میں جیل بھیج دیاگیا تھا ۔ ان دونوں ارکان نے 2011ءمیں کردش پیس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کی جانب سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ واضح رہے کہ پارٹی کے تین اوراراکین نے بھی اپنی سزاﺅں کے خلاف عدالت میں درخواست جمع کرارکھی ہے۔