ترک حکومت کا تختہ الٹنے پر سزا پانے والے فوجی افسروں کیلئے عام معافی کا امکان مسترد

انقرہ (ثناءنیوز) ترکی کے نائب وزیراعظم بلند آرنیچ نے وزیراعظم رجب طیب ارگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں مجرم قرار پاکر جیل جانے والے فوجی افسروں کے لئے معافی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی حکومت سے عام معافی کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔ ہمارا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ ٹرائل کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے۔ ان کا یہ بیان ترک فوج کی جانب سے سزا یافتہ فوجی افسروں کے دوبارہ ٹرائل کے مطالبے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ فوج نے مبینہ طور پر پولیس اور عدلیہ پر دو مختلف کیسوں میں شواہد میں الٹ پھیر کا الزام عائد کیا ہے۔
عام معافی/ امکان مسترد