بھارت: کثیرالمنزلہ عمارت گرنے سے 14 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ، 40 لاپتہ‘فوج طلب

نئی دہلی (آن لائن) بھارت میں کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے14 افراد ہلاک جبکہ چالیس لاپتہ ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گوا کے جنوبی ضلع کاناکونا میں پیش آیا۔ جہاں کثیر المنزلہ عمارت جس میں اکثر غیر ملکی سیاح قیام کرتے ہیں اچانک گر گئی ۔فوج کو طلب کر لیا۔جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سینکڑوں زخمی ہوگئے ۔100سے زائد افراد عمارت کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔