بھارتی سرحدی فورس نے دو پاکستانیوں کو سمگلر قرار دیکر گولی مار دی

امرتسر (اے این این) بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) نے دو پاکستانیوں کو سمگلر قرار دیکر گولی مار دی۔ بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ گذشتہ شب امرتسر سیکٹر کی گل گڑھ چوکی کے قریب پیش آیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی باشندوں نے پہلے بی ایس ایف پر فائرنگ کی اور جھڑپ میں  مارے جانے کے بعد انکے پاس سے چار کلوگرام ہیروئن اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ افراد سمگلر تھے۔ علاقے میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔