برطانیہ: مغربی علاقوں میں طوفانی ہوائیں بلند سمندری لہریں ، شدید بارشیں،شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت

لندن (اے پی پی) برطانیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی ہواﺅں ، بلند سمندری لہروں اور شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید بارشوں ، سمندری لہروں اور تیز ہواﺅں کے چلنے کی پیشنگوئی بھی کی ہے ۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی جنوب مغربی ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے طوفانی بارشوں ، بلند سمندری لہروں اور تیز ہواﺅں کا سلسلہ جاری ہے ۔