امریکی وزیرخارجہ کی فلسطینی صدرسے ملاقات، رملہ آمد پرجان کیری کے خلاف مظاہرہ

امریکی وزیرخارجہ کی فلسطینی صدرسے ملاقات، رملہ آمد پرجان کیری کے خلاف مظاہرہ

رملہ  (اے پی پی) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے مغربی کنارے کے شہرراملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ۔ پی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تین سال کے تعطل کے بعد جان کیری کی ثالثی میں گزشتہ سال جولائی میں شروع ہونے والے امن مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیاگیا ۔ اس سے قبل جان کیری کی راملہ آمد کے خلاف فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کسی فریم ورک کی ضرورت نہیں کیونک اس سے امن مذاکرات کی بحالی میں غیرمعینہ مدت تک تاخیر ہوسکتی ہے اوراسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا موقع بھی مل جائے گا ۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کی صدارتی محل تک پہنچنے کی کوشش ناکام بنا دی۔