یہودی بستیوں کی تعمیر کیخلاف احتجاج، یورپ نے اسرائیلی بنکوں کا بائیکاٹ کر دیا

اوسلو (اے پی پی) یورپی یونین کے دو بڑے بنکوں نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی بنکوں سے لین دین ختم کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک کے سب سے بڑے بنکوں نورڈیا بنک سویڈن اور ڈینسک بنک ناروے نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت نے یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کر دی ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اسرائیلی حکومت کو خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔