وسطی افریقی جمہوریہ : فسادات‘ عیسائیوں کے حملے‘ 75 افراد جاں بحق

 بنگوئی(اے پی اے)وسطی افریقی جمہوریہ میں   فسادات اور عیسائیوں کے حملے میں 75 افراد  جاں بحق  ہو گئے ۔حکام کے مطابق یہ فسادات دارالحکومت بینگوئی کے مغرب میں 100 کلومیٹر دور بوڈا شہر میں ہوئے جس میں30 سے زائد مکانات کو نذر آتش کردیا گیا۔بوڈا شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے پرتشدد واقعات کا سلسلہ شروع ہوا ۔جھڑپوں میں 75 افرا د جاں بحق ہوئے ہیں جنھیں گولیاں ماری گئی ہیں۔فرقہ وارانہ تشدد کی لہر کے باعث 8لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ اور او آئی سی نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔