قتل کے ڈر سے قذافی نے پلاسٹک سرجری کرائی تھی: ذاتی معالج کا انکشاف

طرابلس(این این آئی‘ اے پی پی)لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے ذاتی معالج نے انکشاف کیا ہے کہ قذافی نے مخالفین کے ہاتھوں قتل کے خوف سے اپنے چہرے کی سرجری اور سرکے نئے بال لگوائے تھے، قذافی کے ایک برازیلی ذاتی معالج اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر لائیسیا ربیپیرو نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ قذافی ایک دلچسپ اور ٹیلیفونی نوعیت کے رنگین مزاج شخص تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کرنل قذافی کے چہرے کی پلاسٹک سرجری طرابلس میں ان کے ایک شاہی محل میں کی گئی۔ جہاں سرجری کی گئی وہ خود ایک بڑا ہسپتال لگ رہا تھا اوراس کے زیر زمین کمرے بم پروف اور نہایت عمدہ تھے جہاں ہرطرح کی سہولیات موجود تھیں۔