عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے واقعات کی تحقیقات کرانے میں کردار ادا کرے: علی گیلانی

عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں کے قتل کے  واقعات کی تحقیقات کرانے میں کردار ادا کرے: علی گیلانی

سرینگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں کو قتل کئے جانے کے واقعات کی تحقیقات کرانے میں اپنا رول ادا کرے اور ان کے لواحقین کو انصاف فراہم کرانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ اب تک ہزاروں بیگناہوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔ ایسے مظالم کی تحقیقات ہوئیں نہ ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔ یہ بات انہوں ایڈوکیٹ غلام محی الدین ریگو کی 16ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔