دراندازی روکنے میں 70 فیصد کامیابی حاصل کر لی: بھارتی وزیر داخلہ

دراندازی روکنے میں 70 فیصد کامیابی حاصل کر لی: بھارتی وزیر داخلہ

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں بالعموم اور ملک کی سرحدوں سے بالخصوص دراندازی کو روکنے میں 70 فیصد تک کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کنٹرول لائن سے جو دراندازی ہو رہی تھی اس پر قابو پانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور فوج پوری طرح سے اپنی خدمات انجام دے کر دراندازی کو ناکام بنا رہی ہے۔مہاراشٹریہ میں تقریب کے دوران اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوے وزیر داخلہ نے کہا چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کسی کو ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔