بھارتی نژاد ستیانڈیلا کو مائیکروسافٹ کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان

بھارتی نژاد ستیانڈیلا  کو مائیکروسافٹ  کا نیا سربراہ بنانے کا اعلان

واشنگٹن (بی بی سی+  نوائے وقت رپورٹ) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارتی نژاد ستیا نڈیلا کو نئے سی ای او یعنی سربراہ بنانے کا اعلان ہے۔ وہ سٹیو بامر کی جگہ لیں گے۔نڈیلا فی الحال مائیکروسافٹ کے ’کلاؤڈ اینڈ انٹرپرائز‘ شعبے کے سربراہ ہیں۔ یہ شعبہ کمپنی کے کمپیوٹنگ پلیٹ فارم اور ڈویلپر ٹولز کو بناتا اور چلاتا ہے۔ وہ حیدر آباد میں پیدا ہوئے تھے۔