افغان صدر طالبان کے ساتھ خفیہ رابطوں میں ہیں: امریکی اخبار

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ مخالف بیان دینے پر امریکی میڈیا نے اپنی توپوں کا رخ صدر کرزئی کی جانب موڑ دیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خفیہ رابطوں میں ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ افغان صدر حامد کرزئی امریکہ اور مغربی ممالک کے بغیر ہی امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے طالبان کے ساتھ خفیہ رابطوں میں ہیں جو افغانستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ حامد کرزئی کے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے تھوڑا بہت فائدہ ہو گا جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن حامد کرزئی اور نئے افغان صدر کے ساتھ امن و عامہ کی صورت حال پر تعاون کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں۔