افغان صدر سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں: نیٹو سیکرٹری جنرل

افغان صدر سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں: نیٹو سیکرٹری جنرل

میونخ (نوائے وقت نیوز+بی بی سی ) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فاگ راسموسین نے افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کے فیصلے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے راسموسین کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف نیٹو ممالک کی قربانیوں کو سراہنا چاہئے۔ افغان صدر امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ نئے افغان صدر امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔ واضح رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ کے ساتھ معاہدے پر افغان لویہ جرگہ کی منظوری کے باوجود دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے سکیورٹی معاہدے پر دستخط کو امریکہ کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عملی اقدامات سے شروع کر دیا ہے۔