افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ‘ معاملہ مہینوں کا نہیں ہفتوں کا ہے : وائٹ ہائوس

افغانستان کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ‘ معاملہ مہینوں کا نہیں ہفتوں کا ہے : وائٹ ہائوس

 واشنگٹن (آن لائن)  وائٹ ہائوس  نے کہا ہے کہ  افغانستان  کے ساتھ سکیورٹی  معاہدے پر  دستخط مہینوں کا نہیں ہفتوں کا معاملہ ہے  ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق   وائٹ ہائوس  کے ترجمان جے کارنی نے صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  سکیورٹی معاہدے پر دستخط  مہینوں کی بجائے  ہفتوں  کا معاملہ ہے    کیونکہ اب معاہدے پر دستخط  کے حوالے سے  مزید  مذاکرات  کی بھی گنجائش  نہیں  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   افغانستان   سے 2014ء میں  اتحادی فوج کے انخلاء کے بعد  نیٹو اور امریکی کمانڈروں  کو  پالیسی تشکیل دینے  کیلئے  وقت درکار ہے  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  افغان حکام کو چاہیے کہ  وہ اب مزید وقت ضائع کئے بغیر  معاہدے پر دستخط کردیں۔