افضل گوروکو مسلمان ہونے کی سزادی گئی: بھارتی میڈیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افضل گورو کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی اگر اس کا نام سری ہرن یا سریش رام ہوتا تو ان کو پھانسی کے پھندے پر نہ لٹکایاجاتا،حکومت اوراپوزیشن نے ملکر دوہری چال چلی اورسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی اپنا انتقام لے لیا، بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ چند دن پہلے بھارتی شہری بھلڑ کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے سمیت اپنے فیصلے میں کہاکہ تمام سزائے موت کے قیدیوں کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کردی گئی ہیں ،رپورٹ کے مطابق افضل گرو کو ایک مسلمان تھا اورکچھ بھی نہیں تھا حکومت اوراپوزیشن نے گٹھ جوڑ کر کے اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکادیا،رپورٹ میں کہاگیا کہ افضل گرو کا نام مکیش ،راہول ،اجے  یا کوئی اورہندی نا م ہوتا تو وہ آج جی رہا ہوتا اوراس کی سزا ئے موت عمر قید میں تبدیل ہوچکی ہوتی۔