چین میں انٹرنیٹ کیفے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنےسےچھ افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے۔

چین میں انٹرنیٹ کیفے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنےسےچھ افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق جنوب مغربی صوبے گوئیزو میں رات گئے ایک انٹر نیٹ کیفے میں دھماکہ ہوا جس سے انٹرنیٹ کیفے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے سے اردگرد کی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چھ لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گیارہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ خیز مواد انٹر نیٹ کیفے میں کہاں سے آیا تاہم تحقیقات کیلئے ماہرین کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔