وکی لیکس نے تازہ انکشافات میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے سعودی عرب کو انتہا پسند تنظیموں کو فنڈزکی فراہمی کا مرکزقراردیا تھا۔

وکی لیکس نے تازہ انکشافات میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے سعودی عرب کو انتہا پسند تنظیموں کو فنڈزکی فراہمی کا مرکزقراردیا تھا۔

تازہ انکشافات میں امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب القاعدہ سے لے کر لشکر طیبہ تک انتہا پسند تنظیموں کو فنڈز کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ امریکی وزیرخارجہ نے یہ انکشافات دسمبر دوہزارنو کی خفیہ دستاویزات میں کئے۔ ستمبردو ہزارنو میں عراق میں امریکہ کے سفیر کرسٹوفرہل نے واشنگٹن کو ارسال کئے گئے اپنے مراسلے میں کہا کہ عراقی حکام ایران سے زیادہ سعودی عرب کوخطرہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو خدشہ ہے کہ عراق میں شیعہ حکومت کے قیام سے ایران کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوجائے گا اس لئے سعودی حکام عراق میں سنی طبقے کی حمایت کرتے ہیں۔