جنوب مشرقی افغانستان میں اتحادی افواج کے اڈے کے قریب دھماکہ کیاگیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

جنوب مشرقی افغانستان میں اتحادی افواج کے اڈے کے قریب دھماکہ کیاگیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکہ افغان صوبے پکتیکا کے شہرگردیزمیں فوجی اڈے کے باہرہوا ۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اڈے کے باہرہم نے خود کش حملہ کرایا ۔طالبان نے دعوی کیاہے کہ اس خودکش حملے میں کئی غیرملکی فوجی مارے گئے ہیں دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور جائے وقوعہ پرامدادی ٹیمیں پہنچ رہی ہیں ۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں