ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتقی نے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ مسلم ممالک کے خلاف کبھی طاقت کااستعمال نہیں کرے گا۔

ایران کے وزیرخارجہ منوچہرمتقی نے کہا ہے کہ ایران ہمسایہ مسلم ممالک کے خلاف کبھی طاقت کااستعمال نہیں کرے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ منو چہر متقی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے ہمسایہ ممالک کے خلاف کبھی طاقت استعمال کی ہے اورنہ ایسا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں مسلم ممالک کی قوت ایران کی قوت ہے،انہوں نے خبردارکیا کہ غیرملکی قوتیں ہمیں تقسیم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں اورخطے میں عدم استحکام پیداکرنا چاہتی ہیں جبکہ غیرملکی قوتوں کی موجودگی خطے میں سکیورٹی کے لیے بھی مددگارثابت نہیں ہوگی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیجی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ان کاکہنا تھاکہ ایران میں سکیورٹی اوراستحکام بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ اوراس کے ہمسایہ خلیجی ممالک دنیا کوتوانائی کا بیشترحصہ مہیاکرتے ہیں اورایران توانائی کے شعبے میں بین الاقوامی سلامتی کی ضمانت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔