یمن : معزول صدر کے حامیوں ، مخالفین میں تصادم ، دو افراد مارے گئے

صنعاء(این این آئی)یمن میں معزول صدر علی عبد اللہ کے حامی فوج اور اس کے حریف کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2فوجی ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں معزول صدر علی عبداللہ کے ایک حامی فوجی اور حریف فوجی کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو ایک تنازع کی شکل اختیار کر گئی جس کے بعد دونوں فوجیوں نے فائر کھول دیا جسکے نتیجے میں 2فوجی ہلاک ا ور 5زخمی ہوگئے۔ یمن کی تحلیل ایلیٹ ریپبلکن گارڈ کے سینکڑوں افراد نئی قیادت کے خلاف دارالحکومت میں صدارتی محل کے قریب جمع ہوگئے اور انہوں نے شدید احتجاج کیا۔