گھٹنوں کے دور میں مبتلا افراد کیلئے آرتھوپیڈک جائے نماز تیار

 برلن (آئی این پی ) جرمنی میں ترک باشندے نے گھٹنوں کے درد میں مبتلا افراد کے مکمل رکوع وسجود کیلئے آرتھوپیڈک جائے نماز تیار کرلیا جس پر گھٹنوں کے درد میں مبتلا افراد مکمل رکوع وسجود کے ساتھ نماز ادا کر سکیں گے، جائے نماز استعمال کرنے سے گھٹنوں کے درد میں بھی نجات مل سکے گی۔ عربی ویب سائٹ کے مطابق ترک باشندے نے پوری دنیا میں اس جائے نماز کی دستیابی ممکن بنانے کے لیے تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا جائے نماز کو جرمنی میں باضابطہ طور پر 2009ءمیں رجسٹرڈ کرایا گیا تھا۔ اصل مسلہ اس کی ڈیمانڈ کے مطابق پروڈکشن ممکن بنانا تھا۔ اب اس کی تیاری ترکی کے تین مختلف شہروں میں جاری ہے۔