ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جدید ترین فون متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی‘اسلامی معلومات دستیاب ہونگی

دبئی (اے پی پی) معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پیس سمارٹ فون کے نام سے جدید ترین عالمی معیار کے مطابق موبائل فون متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امکانی طور پر دیگر تمام خصوصات کے ساتھ ہر قسم کی اسلامی معلومات کا حامل یہ فون آئندہ چند دنوں کے لیے صارفین کیلیے دستیاب ہو گا۔
 یہ سمارٹ فون ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سوچ کا عکاس ہے جو ان کی ہدایات کی روشنی میں عام شہری کو اسلام اور دوسرے ادیان کے بارے میں نہ صرف بنیادی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہو گا بلکہ ذہنوں میں نت نئے پیدا ہونے والے سوالات اور اشکالات کا جواب بھی سمارٹ فون سے بہ آسانی دستیاب ہو گا۔ پیس سمارٹ فون تیار کرنے والے ذمہ دار اشخاص کے مطابق پیس سمارٹ فون گاوں کی طرح سمٹے ہوئے وسیع انسانی معاشرے میں مکمل شعور اور آگاہی کے ساتھ رہنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ اضافی معلومات اور خصوصیات کے باوجود اپنی بنیادی سہولیات،سائز اور فیچرز کے اعتبار سے معاصر موبائل سمارٹ فون سے ہر شعبے میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔
ذاکر نائیک