ٹوئٹر نے غیر مہذب اور توہین آمیز رویے کی حوصلہ شکنی کیلئے نئے قوانین جاری کر دیئے

واشنگٹن (اے پی پی) مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے غیر مہذب اور توہین آمیز رویے کی حوصلہ شکنی کیلئے نئے قوانین جاری کئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے قوانین کی تجدید کی ہے تاکہ یہ واضح ہو کہ بے ہودہ اور غیر مہذبانہ رویہ ٹوئٹر پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹوئٹر نے اس طرح کی شکایات سے نمٹنے کے لیے اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ اس طرح کی شکایات پر کارروائی کر سکیں۔