میکسیکو : جھڑپوں میں 11 جرائم پیشہ افراد ہلاک، 11 زخمی

 میکسیکو (ثناءنیوز) میکسیکو کی شمالی ریاست ٹامولیپاس میں سیکورٹی فورسز اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان ایک مسلح جھڑپ میں 11 مشتبہ جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں 17 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔