مقبوضہ کشمیر ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید‘ ہڑتال‘ مظاہرے‘ قیدیوں کو عید سے پہلے رہا کی جائے : علی گیلانی

مقبوضہ کشمیر ریاستی دہشت گردی میں نوجوان شہید‘ ہڑتال‘ مظاہرے‘ قیدیوں کو عید سے پہلے رہا کی جائے : علی گیلانی

 سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔  کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے اس نوجوان کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے میں شہید کیا۔ جس کیخلاف ہڑتال کی گئی اور زبردست مظاہرے ہوئے۔ حریت رہنما علی گیلانی نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی عبدالفطر سے پہلے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں قابض انتظامیہ کی طرف سے عید سے پہلے چند نوجوانوں کی رہائی کے اعلان کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیا۔اور کہا کہ اس وقت 574کشمیری بلا جواز طور پر نظر بند ہیں۔