لندن: مڈل سکول میں9 سال عمر تک کی طالبات پر سکرٹ پہننے پر پابندی

لندن (اے پی پی) برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے ورسٹرشائر کے ایک مڈل سکول نے9 سال تک کی عمر کی طالبات پر سکرٹ پہننے پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق واک ورڈ چرچ آف انگلینڈ مڈل سکول کا موقف ہے کہ طالبات نے بہت ہی چھوٹے سکرٹ پہننا شروع کردیئے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے مجبوری میں پابندی لگائی ہے۔ سکول انتظامیہ نے طالبات سے کہا ہے کہ وہ ستمبر سے ٹراﺅزر اور واجبی سابلاﺅز پہننے کے بجائے یونیفارم کا ٹاپ زیب تن کریں۔