فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی، شہریوں نے نمک اور پانی سے روزہ افطار کیا

غزہ (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شہریوں نے اپنے اسیر بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پانی اور نمک سے روزہ افطار کرنے کا منفرد مظاہرہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بیت المقدس میں سینکڑوں روزہ داروں نے تین ماہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیر عبداللہ البرغوثی اور دیگراسیران سے اظہار یکجہتی کےلئے بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔فلسطینی احتجاجیوں کے کو آرڈینٹر اسامہ برھم نے بتایا کہ ریڈ کراس کے دفتر کے باہر جمع شہریوں کا کسی جماعت یا سیاسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہری رضا کارانہ طور پر اپنے اسیر بھائیوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پانی اور نمک سے روزے افطار کرتے ہیں۔ احتجاجی کیمپ میں شریک روزہ داروں نے اسیران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پانی اور نمک سے روزہ افطار کیا۔
فلسطینی / اظہار یکجہتی