سعودی حکومت نے القاعدہ کے 272 ارکان کو رہا کردیا

ریاض(اے پی اے ) سعودی عرب کی حکومت نے مشاورت ورہنمائی کے پروگرام کے بعد القاعدہ کے 272 ارکان اور ہمدردوں کو رہا کردیا ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ پرنس محمد بن نائب کونسلنگ سینٹر ریاض اور جدہ میں ماہرین نے القاعدہ کے ان ارکان اور ہمدردوں کو مناسب رہنمائی اور مشاورت فراہم کی جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔