روس کے جنگی بحری جہاز پانچ روزہ خیر سگالی دورہ پرکیوبا پہنچ گئے

ہوانا (اے پی پی) روس کے جنگی بحری جہاز پانچ روزہ خیر سگالی دورہ پر کیوبا پہنچ گئے۔ یہ بات روسی بلیک سی فلیٹ کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ میزائل بردار کروز ماسکو کی قیادت میں ایشین نیول ٹاسک فورس بحر اوقیانوس میں طویل مسافت کے بعد کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں لنگر انداز ہو گیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہوانا میں روسی بحری جنگی جہاز کیوبن شہریوں کیلئے کھلے رہیں گے اس کے علاوہ جہازوں کا عملہ کھیلوں اور ثقافت کے متعدد پروگراموں میں بھی حصہ لے گا۔