دمشق : فائرنگ اور جھڑ پیں‘ ایک ہی خاندان کے5 سمیت 30 افراد ہلاک

دمشق : فائرنگ اور جھڑ پیں‘ ایک ہی خاندان کے5 سمیت 30 افراد ہلاک

بیروت (اے ایف پی) دمشق میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا جبکہ جھڑپوں میں 25 افراد مارے گئے۔ اقوام متحدہ نے حمص میں لڑائی کے تناظر میں وہاں پھنسے ہوئے بچوں اور خواتین کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انتھونی لیک نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ دوسری طرف اسلام پسند باغیوں نے شامی دارالحکومت کے نواح میں ایک کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی تین ذخیرہ گاہوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ دریں اثناءسرکاری میڈیا کے مطابق حکومتی فوج نے دمشق کے نواحی علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے متعدد باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔