جلال آباد میں بھارتی قونصلیٹ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہیں: امریکہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے جلال آباد میں بھارتی قونصلیٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 12 افراد مارے گئے تھے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ اس حملے کی شدید الطاف میں مذمت کرتا ہے جس میں عورتوں بچوں سمیت بے گناہ افراد مارے گئے۔ اس حملے کے باوجود ہم اپنے افغان بھارتی اور دوسرے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ ملکر کام جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔