جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا

ٹوکیو (نوائے وقت نیوز) جاپان نے سامان بردار راکٹ خلا میں بھیج دیا جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کوسامان کی ترسیل کریگا۔ سامان میں ایک ربوٹ بھی شامل ہے جسے بطور مسافربھیجا گیا ہے۔ راکٹ کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچنے میں 6 دن لگیں گے۔ بغیر پائلٹ کے اس راکٹ میں پانی، اضافی پرزے اور تجربے کے مختلف سامان موجود ہیں جن کا وزن 3.5 ٹن ہے۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں اس وقت عملے کی تعداد 6 ہے اور راکٹ کا 9 اگست تک سٹیشن پہنچنے کا امکان ہے۔
راکٹ