تیونس میں حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لاکھوں افراد کی ریلی

تیونس (اے پی پی) تیونس میں لاکھوں افراد نے حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑی ریلی نکالی۔ 2011ءکے انقلاب کے بعد یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ریلی کا انعقاد اپوزیشن کے مظاہروں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اپوزیشن ملک کے اسلام پسند حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے حکمران جماعت النہضہ کے حامیوں نے دارالحکومت تیونس کے فصباح سکوائر میں 2 لاکھ کے قریب افراد نے ریلی نکالی۔ اس موقع پر النہضہ کے رہنما راشد عنوشی نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ایسا سمجھ رہے ہیں وہ غلط تھے۔ تیونس کا نقلاب ایک مثال ہے اور یہ فوجی اقتدار کی راہ ہموار نہیںکرے گا۔