بھارتی صنعتکار ابھیشک پوددار کی بیوی زیورات سمگلنگ کے جرم میں گرفتار

ممبئی (اے پی پی) بھارت کے ٹیکسٹائل ٹائیکون اور معروف صنعتکار ابھیشک پوددار کی بیوی کو کروڑوں کے زیورات کی سمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔ وہاری سے غیر قانونی طور پر سنگاپور سے لائی جانے والے دو کروڑ35 لاکھ بھارتی روپیہ لاگت کے زیورات برآمد ہوئے جن میں ہیرے جڑے سونے کے زیورات شامل ہیں۔ عدالت نے خاتون کو 14 دن کی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔ وہاری خود سنگاپور میں موجود وہاری جیولرز کی ڈائریکٹر ہے۔