بغداد میں ہزاروں افراد کا ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بغداد (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے ملک میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہزاروں افراد نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کرکے دہشتگردی کی مذمت کی اور حکومت سے دہشتگردی سے سخت مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پولیس اور سکیورٹی فورسسز سے مطالبہ کیا کہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائے ۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں دہشتگردی میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔