برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا

لندن (ثناءنیوز) برطانیہ میں ان دنوں برطانوی سرحدی ایجنسی کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کی تلاش میں امیگریشن حکام کی جانب سے متعدد کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں سینکڑوں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ گذشتہ ہفتے امیگریشن حکام نے لندن میں بھی بڑے پیمانے پر سپاٹ چیکنگ اور چھاپے مارنے کی کارروائیاں کیں۔ سپاٹ چیکنگ کا عمل مشرقی لندن کے دو زیر زمین ٹیوب سٹیشنوں والتھم سٹو اور سٹراٹ فورڈ کے علاوہ کینزل گرین میں کی گئیں۔ ملک بھر میں کئے جانے والے آپریشن کے نتیجے میں اب تک لندن سمیت مختلف شہروں سے تقریباً 141 غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
برطانیہ/ گرفتاریاں