ایڈورڈ سنوڈن ڈے کو روس کے سماجی نیٹ ورک کی جانب سے ملازمت کی پیشکش

ماسکو (آن لائن) امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو روس کی مشہور سماجی نیٹ ورک ”وی کونٹاکٹے“کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے ۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق وی کے سوشل نیٹ ورک کے سربراہ پاول ڈرون نے امریکی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر این ایس اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کی تعریف کی اور انہیں اپنی ٹیم میں شمولیت کی پیشکش کی ہے ۔