امریکی شہری نے کیوبا اور فلوریڈا کے درمیان سمندری راستہ سرفنگ بورڈ پر عبور کرلیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی شہری بین فرئیبرگ نے کیوبا اور فلوریڈا کے درمیان سمندری راستہ پہلی بار سرفنگ بورڈ پر عبور کرلیا ۔ 35 سالہ کھلاڑی کو 177 کلومیٹر کے فاصلے کو عبور کرنے میں 28 گھنٹے لگے۔ فرئیبرگ نے زیادہ راستہ کھڑے ہو کر طے کیا۔ وہ صرف کھانے کے لیے ایک چار میٹر بورڈ پر بیٹھ جاتا ۔ انہوں نے یہ سفر کیوبا اور امریکہ کے عوام کے درمیان امن اور صحتمند طرز زندگی کے فروغ کےلئے کیا ہے۔