القاعدہ سے پھر خطرہ ہے امریکی صدر کو سیکورٹی حکام کی بریفنگ

 واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما اور امریکی انتظامیہ کے سلامتی و سفارتی امور سے متعلقہ اعلی حکام کو مسلسل دوسرے ہفتے سے القاعدہ کی طرف سے ممکنہ تازہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاری اور انتظامات کے سلسلے میں بریفنگز دی جا رہی ہیں۔ یہ اہتمام امریکہ اور اس کے اہم نیٹو اتحادیوں کی جانب سے عالمی سطح پر جاری کیے تازہ ترین سیکورٹی الرٹس اور ٹریول وارننگز کے ماحول میں غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔