افغانستان:ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پراسیکیوٹر سمیت 16 افراد شدید زخمی

افغانستان:ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پراسیکیوٹر سمیت 16 افراد شدید زخمی

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 16 شہری زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے جلال آباد میں یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب پراسیکیوٹر عبدالقیوم کا قافلہ گزر رہا تھا عبدالقیوم اس کا ڈرائیور 4 محافظ اور 10 راہگیر زخمی ہو گئے۔ پراسیکیوٹر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو ہسپتال نہیں داخل کرا دیا گیا، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔