صومالی قزاقوں نے عراق سے امریکہ جانےوالے بحری جہاز کو عملے سمیت اغواءکر لیا

سیول (اے ایف پی / نیٹ نیوز) صومالی قزاقوں نے عراق سے امریکہ کےلئے تیل لے جانےوالے جنوبی کوریائی ٹینکر کو اغواءکر لیا، سیول وزارت خارجہ کے مطابق ”ساموڈریم“ نامی تیل بردار بحری جہاز کو عملے کے 24ارکان سمیت صومالی ساحل سے دور قزاقوں نے اغواءکیا، بحری جہاز امریکی ریاست لوزیانا جا رہا تھا۔