بیلجیئم: جوہری ہتھیاروں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں افراد گرفتار

برسلز (اے پی پی) بیلجیئم کی پولیس نے جوہری ہتھیاروں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق برسلز میں ایک فوجی بیس کے باہر سینکڑوں مظاہرین جوہری ہتھیاروں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، جب پولیس نے فوجی علاقے کی حفاظت کو جواز بنا کر ان پر دھاوا بول دیا اور 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرین کی تعداد700 کے قریب تھی جو کہ ہالینڈ کی سرحد کے قریب کلیٹن بروگل کے فوجی بیس کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔