کویت میں حکومت کے خلاف مظاہرہ پولیس سے جھڑپ‘ متعدد افراد زخمی

کویت میں حکومت کے خلاف مظاہرہ پولیس سے جھڑپ‘ متعدد افراد زخمی

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) کویت کے علاقہ جہراءتیما میں حکومت کویت کے خلاف شہریت نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پولیس پر پتھراﺅ کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرہ روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔ سینکڑوں لوگ انقلاب انقلاب کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور جھڑپ ہوئی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔