پاکستان کے ساتھ کرگل طرز کی جنگ کا کوئی امکان نہیں: بھارتی وزیر مملکت

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر مملکت وی نرائنا سامی نے پاکستان کے ساتھ کرگل طرز کی جنگ کے امکان کو مسترد کر دیا۔ کہا کہ سرحد پر دراندازی کرگل میں نہیں بلکہ یہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کو داخل کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہے۔