مندر بعد میں بن جائیں گے، پہلے ملک بھر میں ٹائلٹ بنوائیں گے: مودی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم بن گئے تو پورے ملک میں ٹائلٹ بنوائیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے شوقین پڑوسی ملکوں کو آنکھیں دکھانے والے اور کھربوں روپے دفاع پر اڑا دینے والے بھارت کی اندرونی حالت یہ ہے کہ اس کے 40 کروڑ انسانوں کو گھر میں ٹائلٹ بھی میسر نہیں۔ مودی نے مزید کہا مندر بعد میں بن جائیں گے پہلے ملک بھر میں ٹائلٹ بنوائیں گے جب کہ نریندر مودی کے مخالف راجیو شکلا نے انہیں صرف ووٹ کا پجاری کہا۔ انہوں نے کہا مودی صرف ہندوﺅں کو گمراہ کرکے ووٹ لیتے ہیں۔
مودی