مقبوضہ کشمیر: سرکاری ملازمین کے مظاہرے پر بھارتی فوج کا دھاوا‘ بیسیوں زخمی‘ 30 گرفتار

مقبوضہ کشمیر: سرکاری ملازمین کے مظاہرے پر بھارتی فوج کا دھاوا‘ بیسیوں زخمی‘ 30 گرفتار

سری نگر (کے پی آئی) بھارتی فوج نے سرکاری ملازمین کے مظاہرے پر دھاوا بول کر بیسیوں ملازمین کو زخمی جبکہ 30 سے زائد کو گرفتار کر لیا۔ سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میںآج اور ہفتہ کو ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ملازمین کی ایک بڑی تعداد وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ ملازمین اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں زوردار نعرے بازی کر رہے تھے۔ملازمین کی انجمن کے عہدیدار عبدالقیوم وانی نے کہا کہ جے سی سی پروگرام کو کامیاب کرنے کے لئے ہزاروں ملازمین کسی بھی رکاوٹ کو روندھ کر ریاستی سرکار کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔