بھارت کا پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا پھر مطالبہ

نئی دہلی (اے این این) بھارت نے   پاکستان سے ایک بار پھر جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ حافظ محمد سعید ممبئی حملوں میں ملوث  اور پاکستان میں مسلسل سرگرم ہیں۔ ہم پڑوسی ملک  سے واضح طور پر یہ مطالبہ پھر دہراتے ہیں کہ   وہ حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کر ے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کہتا ہے کہ دائود ابراہیم ہمارے پاس نہیں ہے تاہم  سب  جانتے ہیں کہ وہ کہاں ہے؟  انہوں نے الزام عائد کیا  کہ پاکستان کی سرزمین پر اب بھی کئی دہشت گرد بھارت کے خلاف کام کررہے ہیں۔