بھارتی مذاکرات کار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک، فرانس سے لڑاکا طیاروں کا سودا مشکلات کا شکار

نئی دہلی (اے ایف پی) فرانس سے 12 ارب ڈالر مالیت کے رافیل لڑاکا جنگی طیاروں کی خریداری کے سودے پر مذاکرات کرنے والے بھارتی افسر ارون کماربل گزشتہ روز دل کے دورے سے چل بسے۔ ان کی موت سے اس سودے کے مزید کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے۔ ارون کمکار بل وزارت دفاع میں جوائنٹ سیکرٹری تھے، اب ان کی جگہ مذاکرات کیلئے نئے افسر کا تقرر کیا جائے گا۔ بھارت نے جنوری 2012ءمیں فرانس سے 126 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دنیا کا یہ بڑا دفاعی سودا مسلسل تاخیر کا شکار چلا آ رہا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی بھی ان دنوں ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
مذاکرات کار